تندروں کی آئے روز ہڑتال نے نانبائی کو اسٹار بنا دیا
تندروں کی آئے روز ہڑتال نے نانبائی کو سلیبرٹی بنا دیا، ٹک ٹاک پر 12 لاکھ فالوورز کے ساتھ دھوم مچانے والا فیض خلجی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔
کوئٹہ میں تفریح اور کھیلوں کے مواقع نہ ہونے کے پیش نظر نوجوانوں کا رحجان ٹک ٹاک کی طرف ہو رہا ہے۔ نانبائی فیض خلجی اب نوجوانوں کا ہیرو ہے اور دلوں کی دھڑکن ہے مزاحیہ ویڈیو بنانے والے فیض کے ایک ملین سے زائد فالورز ہیں۔
محنت مزدوری کرکے رزق حلال کمانے والا فیض نانبائیوں کی ہڑتال سے پریشان تو ہے لیکن پر امید بھی کہ حالات جلد بہتر ہوں گے۔
فیض کا کہنا ہے کہ منشیات اور آوارہ گردی میں ٹائم برباد کرنے سے بہتر ہے کوئی کریٹیو کام کیا جائے۔
معاشرے میں مثبت رجحانات کو پروان چڑھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed on this story.