Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈرامہ ”دی جرنلسٹ“ سچائی کی جنگ، مجرموں کے خلاف محاذ

ہر ہفتے کی رات 8 بجے صرف آج انٹرٹیمنٹ پر
شائع 21 ستمبر 2024 12:36am

آج انٹرٹیمنٹ اپنے ناظرین کے لیے ایک نئی، دل دہلا دینے والی ڈرامہ سیریز ”دی جرنلسٹ“ پیش کرنے جا رہا ہے، جس میں ہر قسم کی معاشرتی برائیوں، جرائم اور دھوکہ دہی کے ان گنت واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ سیریز ان بہادر صحافیوں کی جدوجہد کی داستان ہے، جو اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے جرم کا پردہ چاک کرتے ہیں اور انصاف کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

دی جرنلسٹ میں ناظرین کو نہ صرف سنسنی خیز جرائم کی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی، بلکہ حقیقت کے قریب ترین مناظر بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس ڈرامہ کو حقیقت کے عین مطابق بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے تاکہ ناظرین ان کہانیوں کی سچائی اور ان میں چھپے پیغامات کو پوری طرح محسوس کر سکیں۔

ڈرامہ میں آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے معروف میزبان شہریار بھی نظر آئیں گے، جو اپنے کردار میں مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک بار پھر جرائم کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہوں گے۔

دی جرنلسٹ صرف ایک ڈرامہ نہیں بلکہ معاشرتی بیداری کا ذریعہ بھی ہے جہاں ہر کہانی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔کیسے سچائی کا علم بلند کرنے والے یہ بہادر صحافی قانون کی مدد سے جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہیں۔

یہ ڈرامہ ہر ہفتے کی رات 8 بجے صرف آج انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جائے گا تو تیار ہو جائیں ایک ایسی کہانی کے لیے، جو حقیقت سے زیادہ قریب ہے اور جرائم کے خلاف جنگ کی عکاسی کرتی ہے۔

Aaj entertainment

Pakistani drama

The journalist