Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

خاتون نے شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے پر شادی کے 41 روز بعد ہی طلاق مانگ لی

اس کے جسم سے مسلسل بدبو آتی ہے کیونکہ وہ کئی روز تک نہاتا نہیں ہے، خاتون کا عدالت میں بیان
شائع 20 ستمبر 2024 04:15pm

بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون نے محض شادی کے 41 روز ہی شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے پر طلاق کا مقدمہ دائر کردیا۔

واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا۔ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر بنیادی صفائی تک کو بھی ترجیح نہیں دیتا تھا، اس کے جسم سے مسلسل بدبو آتی ہے کیونکہ وہ کئی روز تک نہاتا نہیں ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی شکایت لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی لیکن حکام کی طرف سے کی گئی انکوائری کے دوران ان کے شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے۔

شوہر نے مزید بتایا کہ وہ کبھی کبھی گنگا جل کا بھی استعمال کرتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک بار گنگا کے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں۔

india

Divorce