Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے تیسری شادی کرلی

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خاموشی کے...
شائع 31 اکتوبر 2020 11:18pm

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خاموشی کے ساتھ اداکار کولن جوسٹ سے تیسری شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل اداکارہ اسکارلٹ جانسن اور اداکار کولن جوسٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں، اُن کی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

enter image description here
enter image description here

شادی کی تقریب میں سی ڈی سی کی جانب سے بتائی گئے کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا گیا۔

دونوں اداکاروں نے 2 سال تک ڈیٹنگ کے بعد مئی 2019 میں منگنی کی تھی اور اب انہوں نے بالآخر شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اداکار کولن جوسٹ کی پہلی جبکہ اسکارلٹ جانسن کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ اداکار ریان رینولڈس اور فرانس کے بزنس مین سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div