Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وینا ملک کے مریم نواز پر دوبارہ تنقیدی نشتر

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر ...
شائع 03 نومبر 2020 09:00am

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس کے مقابلے میں شیر جوان فورس متعارف کرائی گئی ہے۔

اس فورس کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شیر جوان فورس نوجوانوں کو شعور دینے کی تحریک ہے۔

شیر جوان فورس بنانے پر مسلم لیگ ن پر بڑی تنقید کی گئی۔ پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک نے بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کے نشتر برسائے۔ انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی۔

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'نانی اماں فورس بنا رہی ہے جس میں نوجوانوں کو جھوٹ بولنے، مکاریاں کرنے، 9 ماہ کے پراجیکٹ چار ماہ میں ختم کرنے، کیلبری فونٹ کا استعمال، لولیٹرز کا صحیع استعمال، ایکسٹرامیریٹل افیئرز چلانا، تنظیم سازی کو فروغ دینا، شوہر کا نوکر کی جگہ صحیع استعمال اور بہت سارے گُر سکھائیں گی۔۔۔!!!'

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم پر ہماری ہی زمین کے دروازے بند ہیں، نانی بھگوڑی جھوٹ اور مکر میں اس عورت کا کوئ ثانی نہیں۔۔۔ اس کا باپ بھائ بچے پھر ان کے بچے سب لندن بھاگے ہوئے ہیں اور واپس آنے کو تیار ہی نہیں اور یہ بھگوڑی بھی یہاں سے بھاگنے کو تیار ہے اور باتں سنو اس ذہنی مریضہ کی۔'

خیال رہے کہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا اس پر عمل نہیں ہورہا، جس مقصد کیلئے پاکستان بنا وہ کہیں نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا شیر جوان تحریک میں ہماری شیرنیاں بھی اسے جذبے سے لڑینگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div