Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سُروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا بڑا کارنامہ

سُروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے بڑا کارنامہ انجام دے...
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2020 12:35am

سُروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، اُن کے یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان اپنی کمال گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ اُن کے گانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div