Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پولیس نے وجے راز کو گرفتار کرلیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین وجے راز کو جنسی ہراسانی کے...
شائع 04 نومبر 2020 10:24am

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین وجے راز کو جنسی ہراسانی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 57 سالہ اداکار وجے راز کو پیر کے روز ریاست مہاراشٹر کے شہر گونڈیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجے راز پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق وجے راز پیر کو گرفتار ہوئے تھے تاہم یہ خبر منگل کو سامنے آئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گونڈیا سے گرفتار ہونے والے وجے راز کو ایک مقامی عدالت نے منگل کے روز ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div