Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کورونا کا شکار

کراچی: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، سماجی کارکن اور رکنِ قومی...
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2020 07:23pm

کراچی: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، سماجی کارکن اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُنہیں اور اُن کی اہلیہ کو کورونا کا شکار ہوئے آج دوسرا روز ہے۔

انہوں نے تمام لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت بھی لکھی جو بیماری اور صحت سے متعلق ہے۔

enter image description here

عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مصالحوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دار چینی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div