Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دورہ نیوزی لینڈ:قومی اسکواڈ کا اعلان،محمد عامر، شعیب ملک اور اسدشفیق ڈراپ

دورہ نووزی لنڈا کلئے 35رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گات،...
شائع 11 نومبر 2020 02:52pm

لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر، شعیب ملک اوراسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا، قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی 20اور2ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

کویز کے دیس کے دورہ کیلئے 35کھلاڑیوں کی رونمائی کردی گئی،مصباح الحق نے بطورچیف سلیکٹر اپنی آخری ذمہ داری پوری کردی۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ،بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد رضوان ٹیسٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامراورشعیب ملک کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ناقص پرفارمنس پر اسدشفیق بھی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

وکٹ کپر سرفرازاحمد اورحسن طلعت کی واپسی ٹیم میں واپسی ہوئی، اس کے علاوہ دانش عزیزاورذیشان ملک پہلی باراسکواڈ مںی شامل کئے گئے ہیں۔

اسکواڈ مںر شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹم اور پاکستان شاہینزدونوں کیلئے دستایب ہوں گے،اسکواڈ مںش 6اوپنرز، 11مڈل آرڈربنسم ،3وکٹ کپر ز، 5اسپنرزاور10فاسٹ بولرزشامل ہںل۔

کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، عابد علی، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، افتخار احمد شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد حیفظ، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز، فواد عالم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان قادر، یاسر شاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین اور محمد موسیٰ، نسیم شاہ، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کے دوران 3 ٹی 20 میچ اور 2 ٹیسٹ مچز کی سیریز کیلئے 23نومبر کو نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرے گی۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہمارا مین بیٹسمین ہے اور وہ ذمہ داری لے رہا ہے، دباؤ کی بجائے بابراعظم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، امید ہے کہ بابر اعظم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں کیے گئے، اسد شفیق کم بیک کر سکتا ہے۔

اظہر علی سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی سے متعلق فیصلہ بورڈ کا ہے، مجھ سے پوچھا گیا تھا، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ حالیہ فیصلے پیٹرن سے ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر تمام ڈومیسٹک کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میری آخری اسائنمنٹ ہے۔