Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انٹربینک: امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی جاری

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ...
شائع 11 نومبر 2020 04:32pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 20 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 158 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 38 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 158 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 38 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div