Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2020 05:46pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 اور 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی مزید کمی سے 1872 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

10 نومبر 2020 کے ریٹ

100 روپے کی معمولی کمی کے ساتھ 24 قیراط سونا 3 دنوں میں 4000 روپے سستا ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 6 نومبر کو سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگیا تھا تاہم یہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 12 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div