Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر مزید نیچے آگیا

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر ایک ماہ سے بھی کم وقت میں...
شائع 13 نومبر 2020 05:01pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ساڑھے 5 روپے سے زیادہ گرچکی ہے، آج کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 17 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 158 روپے 33 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 71 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 158 روپے 16 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 71 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div