Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملتان کے کپتان شان مسعود کو کراچی کنگز سے سخت مقابلے کی توقع

کراچی: ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا...
شائع 13 نومبر 2020 07:13pm

کراچی: ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا نیا ونر سامنے آنا اچھی بات ہے، کوشش ہوگی وہ نئی چیمپیئن ملتان سلطانز ہو۔

ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز مشکل حریف ہے، سخت مقابلے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کوشش ہوگی کہ پہلا میچ جیت کر پی ایس ایل فائیو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں ملتوی ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے بقیہ 4 میچز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلے کوالیفائر میں کراچی اور ملتان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

دوسری جانب رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈم کراچی میں ہی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے ایلیمنیٹر میں ٹکرائیں گی۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم اگلے میچ میں فتح سمیٹ کر فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔