Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

لیورپول اور مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی کورونا کا شکار

لیورپول اور مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی کورونا وائرس کا...
شائع 13 نومبر 2020 08:39pm

لیورپول اور مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر صلاح کو ٹیم سے الگ کرکے قرنطینہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ مصر کی فٹبال انتظامیہ کے مطابق صلاح کی طبیعت بہتر ہے۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ محمد صلاح نے 3 روز قبل اپنے بھائی ناصر صلاح کی شادی میں شرکت کی تھی اور تقریب میں رقص بھی کیا تھا تاہم اب وہ عالمی وباء کا شکار ہونے کے باعث ہفتے کو ٹوگو کے خلاف ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

enter image description here