Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

"چاہتا ہوں بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستانی شائقین کو محظوظ کروں"

کراچی: پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقہ کے...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 11:17pm

کراچی: پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔

ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی پر خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کر ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔ پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جس کا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کے ساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔

enter image description here
enter image description here

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈر 19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان آچکا ہوں، دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈ الیون ٹیم کے ساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔

enter image description here
enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے۔