Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی بھرمار، اس بار عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ...
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020 09:19pm

سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی بھرمار، اس بار عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ کی انتقال کی خبر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی خبر گردش کررہی ہے کہ چچا کرکٹ انتقال کرگئے ہیں تاہم انہوں نے اب خود میدان میں آتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں صحت مند اور سلامت ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

enter image description here

آج شام سے چاچا کرکٹ کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کیونکہ صارفین جھوٹ سچ جانے بناء ہر خبر پر یقین کرکے اُسے آگے شیئر کردیتے ہیں۔ ذیل میں اس جھوٹی خبر پر مبنی کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

enter image description here

enter image description here

enter image description here

enter image description here

enter image description here

واضح رہے کہ آج پی سی بی کے سابق ہیڈ گراونڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے چاچا کرکٹ کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

enter image description here

پی سی بی کے مطابق آج انتقال کرنے والے حاجی بشیر نے 50 سال سے زائد عرصہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں، ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے ہی بنائیں۔

پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ماجد خان، حنیف محمد ، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ اسٹارز حاجی بشیر کی بنائی وکٹوں پر کرکٹ کھیلے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div