Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں 24 قیراط سونے کی...
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020 10:45pm
کاروبار

کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالرز کی کمی سے 1875 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

17 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 350 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 322 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کی کمی سے 1888 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

16 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 87 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1892 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div