Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا کی دوسری لہر خطرناک قرار

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط لازمی...
شائع 20 نومبر 2020 10:35pm

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط لازمی ہے، صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے سے کورونا کا اثر کم ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت ہر جگہ آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا غریب اور امیر میں فرق نہیں کرتا،کورونا اللہ تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی درخواست ہے، سردیوں میں کورونا بڑھنے کا امکان ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ علماء سے بھی پھر اپیل کر یں گے تاہم پہلے سیاستدان خود کو ڈسلپن کریں پھر علماء سے بات کریں گے، سٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع سے نقصان ہوتا ہے،

صدر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو مذاکرات کرنے چاہئے، اکھاڑے کی گفتگو کو اکھاڑے میں رہنے دیں،پہلے یہی لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بند کرو،اب حکومت بند کرنا چاہتی ہے تو بات نہیں مانتے، الیکٹورل ریفارم کیلئے سب کی رضامندی ضروری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div