Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ کاسی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائزیشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس میں سی ڈی...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 01:07pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا۔

جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزت از خود نوٹس پر سماعت کی۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط این اوسی میں شامل ہونی چاہیئے، ہاؤسنگ سوسائٹیزکوآلودہ پانی کورنگ نالے میں ڈالنے سے روکا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ برساتی نالوں پرپانی کی ٹریٹمنٹ کے لگے پلانٹس آپریشنل نہیں ہوئے ، ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈھانچہ بن چکا ہے لیکن فزیکل طورپرپلانٹ بحال نہیں ہوئے، سی ڈی اے عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے عمل کوشفاف بنائے، ریگولرائزیشن کے عمل میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیئے ،سی ڈی اے کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کومسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کوتعمرات کی ریگولرائزیشن کا عمل شفاف بنانے کا حکم دےدیا اور کورنگ نالے کاپانی آلودہ کرنے پرسی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا،

عدالت نے سی ڈی اے سے کورنگ نالے کے پانی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div