Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ،17 علاقوں میں لاک ڈاون

حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث...
شائع 23 نومبر 2020 07:04pm

حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہر کے سترہ علاقوں میں آج سے 5 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا لیکن شہری اب بھی کورونا کی وبا کو مذاق سمجھ رہے ہیں۔

حیدرآباد میں بھی کورونا بے قابو ہونے لگا دوسیری لہر میں متاثرہ افراد کی تعداد چودہ سو سے زائد ہوگئی۔

کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ڈپٹی کمشنر نے شہر کے سترہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ان علاقوں میں مبارک کالونی، بلدیہ کالونی صحافی کالونی، گلستان فاطمہ لطیف آباد نمبر چھ ، دامن کوہسار ایئر پورٹ روڈ وادھوواہ روڈ،نسیم نگر چوک، سٹیزن کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

شہر میں کورونا تو بڑھ رہا ہے لیکن لوگ اب بھی اس وبا کو مذاق سمچھ رہے ہیں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کا اکثر کو خیال نہیں ہے۔

عوام کی کورونا کے لیے غیر سنجیدگی کی دلیلیں اپنی جگہ انتظامیہ کی جانب سے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سترہ علاقعں میں لاک ڈاؤن تو نافذ کردیا ہے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے احکامات کو شہریوں نے ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div