Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'قطر، افغانستان میں تعمیر امن کے مرحلے کا اہم اتحادی ہے'

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ قطر، افغانستان میں...
شائع 23 نومبر 2020 08:03pm

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ قطر، افغانستان میں تعمیر امن کے مرحلے کا اہم اتحادی ہے اور اس نے نہایت اہم کردار کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

دورہ قطرکے دوران قطر کے روزنامہ کےلئے انٹرویو میں پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے جاری طالبان- افغان مذاکرات کچھ ماہ سے جاری ہیں اور اس دوران مذاکرات میں حقیقی معنوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہاہے کہ قطر نہ صرف افغان امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے بلکہ افغانستان میں قیام امن مرحلے کا اہم اتحادی بھی ہے۔ قطر کے تعمیری کردار کی بدولت مذاکرات میں کامیابی کی امید میں اضافہ ہوا ہے۔

آئندہ ہفتوں میں مذاکرات میں مزید کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لئے ہم دونوں فریقین سے تشدد میں کمی کی اپیل کرتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div