Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اورمردم شماری...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 03:49pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اورمردم شماری کے نتائج روکنے پرسندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات اورمردم شماری کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ حکومت کو نیا خط لکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ،عدالتی حکم نامہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ علی زیدی کو بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

دوران سماعت عدالت کا الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ آپ کب تک بلدیاتی انتخابات کرائیں گے ؟ مردم شماری کیلئے بلدیاتی انتخابات بھی روک دیئے ہیں۔

محکمہ شماریات کا مؤقف تھا کہ حکومت نے کمیٹی بنادی ہے جلد فیصلہ ہوجائے گا، حکومتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جلد نتائج کا فیصلہ ہوجائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ حلقہ بندی کا بہانہ کرکے بلدیاتی الیکشن روکے جارہے ہیں، سندھ حکومت 78ارب روپے کا سالانہ بجٹ کھانا چاہتی ہے، ابھی تک مردم شماری کے نتائج جاری نہیں کیے گئے، عدالت نے فروری میں حکم دیا تھا اب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

بعدازاں عدالت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اورمردم شماری کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست کی مزید سماعت 15دسمبرتک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div