Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ...
شائع 28 نومبر 2020 02:43pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ اُنہیں ان کے شوہر محمد شریف کی قبر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

قبل ازیں بیگم شمیم اختر کی میت کو 28 نومبر کی صبح غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔

قانونی کارروائی کے بعد ميت کو شہباز شريف اور حمزہ شہباز کے حوالے کيا گيا، جس کے بعد میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا جائے گا۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت قریبی رفقا نے شرکت کی۔

نماز جنازہ لندن کی سینٹرل مسجد ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔ عالمی وبا کرونا کے باعث کم لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت تھی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ رواں سال فروری میں علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div