Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے'

اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہےکہ حکومت ملک...
شائع 28 نومبر 2020 08:10pm

اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہےکہ حکومت ملک میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کوبہتر بنانےاورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

ہفتے کو کوہاٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اسے ملک کی ابتر معاشی صورتحال ورثے میں ملی۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران معاشرے کے غیرمحفوظ طبقوں کو خصوصی پیکج دیا گیا اوران کے روزگار کاتحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ دنیا نے ہماری پالیسیوں کوسراہا ہے اور وزیراعظم قومی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div