Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

چیئرمین نیب نےسلیم مانڈوی والاکے نیب پر مبینہ الزامات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ...
شائع 29 نومبر 2020 02:35pm

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کو تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی طرف سے نیب پر لگائے گئے مبینہ الزامات پر چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سے متعلقہ کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

چیئرمین نیب نے تا حکم ثانی کیس پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ تمام پارلیمنٹرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں،نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے بھی ان کا مؤقف معلوم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے کورونا کے دوران کسی بھی اسپتال سے ریکارڈ طلب نہ کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں، نیب کا علاقائی بیورو کسی بھی اسپتال سے کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرےگا، اگر انتہائی ضروری ہو تو صوبائی یا وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div