Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'الیکشن ریفارمز، کورونا پر اپوزیشن سے بات کےلئے تیار ہیں'

پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں الیکشن...
شائع 29 نومبر 2020 09:02pm

پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں الیکشن ریفارمز،کوروناپراپوزیشن سےبات کےلئےتیارہیں۔اپوزیشن کیسز ختم کرنااورمنی لانڈرنگ کی اجازت چاہتی ہے۔ہماری اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچاناچاہتی ہے۔

آج نیوز کےپروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہااپوزیشن کےجلسوں سےہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔اپوزیشن کی تمام سرگرمیوں کامقصدڈیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبارہاکہاکہ کیسزتیزی سےچلناچاہئیں۔ہم اداروں میں مداخلت نہیں کرتے، گزارش کرتےہیں۔ہم چاہتےہیں کہ احتساب کیسزتیزی سے چلائےجائیں۔

فیصل جاوید نے کہاکورونا کےدوران بھی پاکستانی معیشت تیزی سےاوپرجارہی ہے۔پاکستان میں 17سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیاہے۔

انہوں نے مزید کہاانہیں عوام کی فکر ہوتی تو باہرجائیدادیں نہ بناتے۔یہ تو اپنی دکانیں چلانےکیلئےہی آتے ہیں۔انہیں عمران خان کی کامیابی کاخوف ہے۔ان کےجلسوں سےعمران خان پرکوئی پریشرنہیں آئےگا۔ جلسوں سےانہیں نقصان ہورہاہےفائدہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنمانےکہاسانحہ اےپی ایس پرہم نےاپنادھرنا ختم کردیاتھا۔ہم نےسانحہ پرحکومت کاساتھ دینےکاکہا۔عوام کوکورونا ایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔حکومت ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کرادے،ممکن نہیں۔ این سی اوسی کی ہدایات پرعملدرآمد کرانا ضروری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div