Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

میراڈونا کی وراثت: مہنگی تصاویر، لگژری کاریں اور ٹینک

عالمی چیمپیئن ڈیاگو ارمانڈو میراڈونا کی وراثت میں جائیدادیں،...
شائع 30 نومبر 2020 10:58am

عالمی چیمپیئن ڈیاگو ارمانڈو میراڈونا کی وراثت میں جائیدادیں، سپر کارز، سرمایہ کاری کی رقم ، ہیرے جواہرات اور مختلف ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف بھی شامل ہیں۔ میراڈونا نے ارجنٹائن، سپین، اٹلی، متحدہ عرب امارات، بیلاروس اور میکسیکو میں کوچنگ کی تھی۔

معروف شخصیات کے اثاثوں پر نظر رکھنے والی تنظیم "ویلتھ ٹریکر سلیبریٹی نیٹ ورتھ" کے تخمینے کے مطابق موت کے وقت ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت پانچ سو ملین ڈالرز تھی، حالانکہ اپنے کیریئر کے دوران اور بعد میں انہوں نے مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدوں اور پوما اور کوکا کولا جیسے برانڈز سے لاکھوں ڈالرز کمائے تھے۔

میراڈونا کو دبئی میں دو لگژری کاریں تحفے میں دی گئیں جب کہ بیلا روس نے انہیں پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والا "ہنٹا اوور کمر ایمفیبین ٹینک" تحفے میں دیا تھا۔

میراڈونا کی تیرنے والے ٹینک کی خاص بات کیا ہے؟

ہنٹا ایک آل راؤنڈر ہے جو ہر طرح کے خطوں کو عبور کرسکتا ہے، یہاں تک کہ اسے پانی سے گزرنے میں بھی کوئی دقت نہیں ہوتی۔ اسے بیلاروس کی جرمن کمپنی سوہرہ گروپ نے تیار کیا ہے، جس نے اس کی تیاری میں 5 سال گزارے۔

ہنٹا ایک دیوہیکل 2.61 میٹر اونچا اور 4.50 میٹر لمبا ٹینک نما ٹرک ہے جس کا وزن 2.3 ٹن ہے (اس کا بکتر بند ورژن وزن میں 3.3 ٹن تک ہوسکتا ہے)۔

اس میں 2.0 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن دیا گیا ہے، جو ورژن کے لحاظ سے 95 HP یا 120 hp کی طاقت، اور 205 Nm یا 291 Nm کا ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔ سہرہ کے ذریعہ اعلان کردہ آخری رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس کا باڈی ورک فائبر گلاس ہے اور اس میں 100 لیٹر فیول ٹینک ہے جس میں 95 لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس کے اندر7 افراد کی گنجائش ہے۔

اس کی سب سے حیرت انگیز خصوصیات میں سے ایک بہت بڑے ٹائرز ہیں، جو صرف 0.1 (0.5 تک) بار کے دباؤ کے ساتھ پھول جاتا ہے اور اسے پانی میں تیرنے دیتا ہے، جہاں وہ 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا انتظام کرتا ہے، اس کا پروپیلر پچھلے حصے میں ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر کی تصویروں کے حقوق مرنے کے بعد بھی انتہائی مہنگے ہیں۔ اثاثوں کی تقسیم میں سب سے زیادہ مہنگی ان کی تصاویر کے حقوق اور ان کی شرٹس ہوسکتی ہیں۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں استعمال ہونے والی ان کی جرسی کی نیلامی سے آپ کتنا کما سکتے ہیں؟ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div