Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 6 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر6 فیصد...
شائع 01 دسمبر 2020 12:20pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر6 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک روز میں یہ شرح آزاد کشمیر میں 14.5 فیصد اور سندھ میں 10.1 فیصد رہی، اس وقت 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز کی مثبت شرح 6فیصد پر آگئی، میرپور سرفہرست جبکہ پشاور دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار165مریض تشویشناک حالت میں ہیں جن میں سے پنجاب میں 467،سندھ 696،خیبرپختونخوا 470 ،اسلام آباد323 ،آزاد کشمیر28 اوربلوچستان میں 17 مریض شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 282مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،جن میں سے سب سے زیادہ لاہور میں63 جبکہ کراچی میں62 مریض وینٹی لیٹر پرہیں ۔

کیسز مثبت آنے کی شرح میں میرپور20.62 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاورمیں 19.58 فیصد ،حیدر آباد 19.03،ملتان 10.66 اور راولپنڈی میں یہ شرح 9.27 فیصد رپورٹ ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div