نئے ایٹمی بجلی گھر میں فیول لوڈنگ کا آغاز

پاکستانی ایٹمی سائنس دانوں نے ایک اور بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے...
شائع 03 دسمبر 2020 08:42am

پاکستانی ایٹمی سائنس دانوں نے ایک اور بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرلی، ایٹمی بجلی گھر کینوپ ٹو میں فیول لوڈنگ کا کامیاب آغاز ہوگیا، جس سے گیارہ سومیگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

ملک میں بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے کینوپ ٹو پراجیکٹ میں گیارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے ایٹمی بجلی گھر میں فیول لوڈنگ کا عمل کامیابی سے شروع کردیا گیا۔

اىٹمى بجلى گھرميں اىندھن ڈالنے سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت لى گئی، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر ایچ پی آر ایک ہزار چائنیز پی ڈبلیو آر پریشرائزڈ واٹر ریئکٹر ٹیکنالوجی پر چلنے والا خود کار حفاظتی نظام سے آراستہ تھرڈ جنریشن ایٹمى پاور پلانٹ ہے۔

اس کی تعمیر اگست دوہزار پندرہ میں شروع ہوئی اور اپریل دوہزار اکیس میں تمام تر حفاظتى اور آپر یشنل جانچ کے بعد یہ بجلى کى باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گا، کقرونا کى حالیہ وبا کی مشکلات کے باوجود یہ پلانٹس تقریباً اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ بڑی کامیابی ہے، فیول لوڈنگ کے آغاز کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایس پی ڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکى منج،چئیرمین ایٹمى توانائى کمیشن محمد نعیم اور چینی عہدیداران موجودتھے۔