'مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں'

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی...
شائع 21 دسمبر 2020 10:06pm

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں۔ وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہہ سکتے ہیں؟

جےیوآئی(ف) میں دراڑیں۔مولانا شیرانی اپنے امیرکےخلاف بول پڑے

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی بول اٹھے۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم ذاتی مفادات کیلیے قائم ہوئی ہے، جہاں ذاتی مفادات پورے ہوئے وہاں یہ تحریک ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا جےیوآئی کسی کی جاگیر نہیں، جو کوئی اس جماعت کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے یہ اس کی خام خیالی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 5سال پورے کریں گے،اگلے5سال میں خان کےہیں۔

مولاناشیرانی نے مزید کہا کہ جےیوآئی کسی کی جاگیر نہیں۔