Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی ریفرنس...
شائع 29 دسمبر 2020 03:21pm

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقررکردیا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 4جنوری کو سماعت کرے گا۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملےپر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ 4 جنوری کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بننے والےبینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم سماعت کیلئے اٹارنی جزل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کلئےر ریفرنس عدالت عظمیٰ میں دائر کیا گیا تھا، جس میں سپریم کورٹ سے اس حوالے سے رائے مانگی گئی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہونے سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی۔

Chief Justice gulzar ahmed

Senate elections

Supreme Court

اسلام آباد

president reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div