Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نےسابق پولیس اہلکارکی ملازمت پربحالی کی اپیل مستردکردی

کراچی :سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق پولیس اہلکارکی...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 01:16pm

کراچی :سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق پولیس اہلکارکی ملازمت پربحالی کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کے مقدمے میں نامزد سابق پولیس اہلکارسعیدالرحمان کی ملازمت پربحالی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ آپ نے اپیل سے متعلق محکمہ جاتی کارروائی مکمل نہیں کی،آپ کے مؤکل پر قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

درخواستگزارکے وکیل کا مؤقف تھا کہ میرے موکل کے خلاف دوہزارچھ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا ،مقدمےکے اندراج پرہی میرے مؤکل کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، ٹرائل کورٹ نے میرے مؤکل کو عدم شواہد پر بری کردیا، بری ہونے سے میرا مؤکل بے قصور ثابت ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئےکہ 2006میں برخاستگی کے فیصلے کو آپ نے 2017میں چیلنج کیا،11سال بعد عدالت آنے سے آپ کا مؤقف غیر مؤثر ہوچکا ہے ۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سابق پولیس اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی اپیل مسترد کردی۔

30سال سے ایک ہی گریڈ میں کام کرنے والے مکینکل انجینئرکی ترقی نہ کرنے پرنوٹس جاری

سپریم کورٹ نے 30سال سے ایک ہی گریڈ میں کام کرنے والے مکینکل انجینئرکی ترقی نہ کرنے پرچیف سیکرٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 30سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کرنے والےمکینکل انجینئرنگ گریڈ 17کے افسر کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزارکے وکیل کا مؤقف تھا کہ میرامؤکل اشرف علی جمانی1999میں بطورمکینکل انجینئرتعینات ہوا،30سال سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہا ہے، سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال ہوئی ترقی نہیں دی گئی ،2021میں ریٹائرمنٹ ہے مگر ترقی نہیں دی جا رہی۔

سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Chief Justice gulzar ahmed

karachi supremecourt registry

apeal reject

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div