Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، مسلسل اضافہ جاری

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 05:47pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 994 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1899 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

gold price

gold price pakistan

gold price increase

Sindh Jewelers

Global market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div