Aaj TV News

BR100 4,910 Increased By ▲ 27 (0.55%)
BR30 25,363 Increased By ▲ 243 (0.97%)
KSE100 46,287 Increased By ▲ 200 (0.43%)
KSE30 19,259 Increased By ▲ 93 (0.49%)

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز ڈالر 35 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 159 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 33 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور رواں ہفتے میں اب تک مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار اور 10 گرام سونا 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1948 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔