Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جی سی سی کا41واں اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہورہا ہے

خلیج تعاون کونسل کا41واں اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہورہاہے جس...
شائع 05 جنوری 2021 07:31pm

خلیج تعاون کونسل کا41واں اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہورہاہے جس میں شرکت کے لئے خلیجی ممالک کے سربراہان مملکت پہنچ چکے ہیں اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔

سودی عرب کی قیادت میں خلیج تعاون کونسل کا غیر معمولی اجلاس العلاء کے تاریخی مقام پر منعقد ہورہا ہےجس میں شرکت کے لئے قطر سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور عمان کے سربراہ العلاء پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔

العلاء ایک تاریخی علاقہ ہےجو صدیوں پرانی تہذیب کامسکن ہے یہاں ایک سمپوزیم تعمیر کیاگیاہےجہاں خلیج تعاون کونسل کااجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں خطے کی صورتحال کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے علاوہ عرب ممالک کے درمیان تعاون کے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے تبدیل ہوتی صورتحال کاجائزہ لیا جاے گااور کورونا وائرس کی بدولت خطے میں پیدا ہونے والے مسائل سے ملکر نبردآزما پر اتفاق کیا جاے گا جبکہ اجلاس کے آخر میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائےگا۔

coronavirus

coronavirus update

Saudi Arabia

Saudi King

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div