Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 05:19pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کے روز ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 33 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے 2 روز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا جبکہ آج محض 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ 3 روز میں مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قدر 46 پیسے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 99 ہزار 966 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1955 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

inter bank

america currency

us dollar

state bank pakistan

dollar hike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div