Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے عہدے کا چارج...
شائع 08 جنوری 2021 08:21pm

نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے تمام سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی آفس آمد کے موقع پر قاضی جمیل الرحمان کوگارڈآف آنر پیش کیا گیا ۔ سینئر افسران نے آئی جی اسلام آباد کا استقبال کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قاضی جمیل الرحمان 25ویں کامن اور گریڈ 20 کے آفیسر ہیں،1998 میں بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی، قاضی جمیل الرحمان اس سے پہلے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن تعینات تھے ۔

قاضی جمیل الرحمان بطور ڈی پی او صوابی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او پشاور اور انٹیلی جینس بیورو میں فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

IG Islamabad

Qazi Jameel ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div