Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عثمان بزدار نے کورونا سے صحت یابی کے بعد حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے...
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 11:54am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد حکومتی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے آج مختلف اجلاس طلب کر لئے ۔

وزیراعلی عثمان بزدارنے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلا لیا،عثمان بزدار سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ،فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے ،ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ عوام اپنے مسائل کاحل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں ،کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ،وطن عزیز کو آگے لے جانے کیلئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے ۔

coronavirus

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div