Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب...
شائع 12 جنوری 2021 02:29pm

پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں زیر آب اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ ہوا ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

گذشتہ ہفتے پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے پاکستان کی طرف سے فتح ون راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ میزائل فتح ون نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نئے راکٹ سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Pakistan Navy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div