Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو ہوگا

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15...
شائع 13 جنوری 2021 10:14pm

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کراچی میں کروں گا، ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام 6 ہیڈ کوچز سے مشاورت کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کروں گا۔

babar azam

Chief Selector

Misbah ul Haq

pak head coach

home series

pak vs sa test series 2021

test squad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div