Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'امریکی ایل ایل سی سے فنڈز وصولی کی پی ٹی آئی کی تصدیق'

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سکرونٹی...
شائع 14 جنوری 2021 07:58pm

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سکرونٹی کمیٹی کوجواب کروا دیا گیا ، جواب میں کہا گیا ہے ‏صرف پی ٹی آئی امریکا کی ایل ایل سی سے منتقل فنڈزوصولی کی تصدیق کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سکرونٹی کمیٹی کو جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ ‏صرف پی ٹی آئی امریکا کی ایل ایل سی سے منتقل فنڈز وصولی کی تصدیق کرتے ہیں۔

‏پی ٹی آئی فنڈز کےلیے ملک سے باہر پاکستانیوں کو ایجنٹس مقرر کرتی ہے۔

جواب کے مطابق ‏پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق ایجنٹس کو غیر ممنوعہ ذرائع سے فنڈز کی ہدایت تھی، ‏ایجنٹس نے بیان حلفی جمع کرایا کہ پی ٹی آئی فنڈ پالیسی کے مطابق اکٹھا کیا گیا، ‏پاکستانی نژاد افراد سے اکٹھے کیے گئے فنڈز بینک کے ذریعے بھیجے گئے۔

اکبر ایس بابر کا موقف ہے ‏پی ٹی آئی امریکا سے غیر قانونی فنڈنگ کا الزام اپنے ایجنٹس پر عائد کر رہی ہے جبکہ ‏پی ٹی آئی کا پہلے موقف تھا امریکا سے غیر قانونی فنڈنگ حاصل ہی نہیں کی گئی ۔

PTI funding case

Scrutiny committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div