Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

'نوازشریف نے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا'

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کہتے ہیں نوازشریف سےبہت کچھ...
شائع 14 جنوری 2021 09:33pm

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کہتے ہیں نوازشریف سےبہت کچھ منسوب کیاجاتاہے۔نوازشریف کےخلاف ثابت کچھ بھی نہیں ہوتا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کواین آراودیاگیا۔مشرف اورموجودہ دورمیں شریف خاندان کومیڈیاٹرائل کیاگیا۔نوازشریف نےخودکواحتساب کےلئےپیش کیا۔

انہوں نے مزیدکہاغریب عوام پرمہنگائی کےبم گرائےجارہےہیں۔نوازشریف کےمیڈیاٹرائل پرخطیررقم خرچ کردی گئی۔نوازشریف پرلگائےالزام ان پرہی آرہےہیں۔شہزاد اکبرپرغلط الزام ہےتولندن آکرکیس دائرکردیں۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ کا اجلاس ہرہفتےہوتاہے۔اجلاس میں ہرکسی کو بات کرنےدی جاتی ہے۔

انہوں نے کہابراڈشیٹ کیس پانامہ لیکس ٹو ہے۔ان لوگوں نےپیسہ لوٹااورباہرجائیدادیں بنائیں۔ان لوگوں کا سارا گند ہم پر آرہاہے۔

انہوں نے مزید کہامریم اورنگزیب اورعظمی بخاری نےکل الزام لگائے۔شہزاد اکبر نےدونوں خواتین پرہرجانہ کردیاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div