Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 514,338 ہوگئی، 10,863اموات

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 15 جنوری 2021 08:59am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد514,338ہوگئی جبکہ 10,863افراد جاں بحق ہوئے۔

نشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز مں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,417 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ14ہزار338ہوگئی۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2 لاکھ31 ہزار 953ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ47ہزار 953افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں62ہزار719،اسلام آباد میں 39ہزار749،بلوچستان میں 18ہزار515 ،گلگت بلتستان میں 4882اورآزاد کشمرں میں کورونا وائرس کے8567کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید45مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10863ہوگئی۔

کورونا سے سندھ مںا سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3755افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4370، خیبرپختونخوا میں 1762،اسلام آباد میں 449،بلوچستان میں 189اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث237 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار169 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2,294مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,072افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان مںر اب تک4لاکھ69ہزار306مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہں ۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار359کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2417مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 72لاکھ84ہزار009افراد کے کورونا ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

karachi

lahore

corona vaccine

coronavirus death

islambad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div