Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

براڈ شیٹ معاملہ،مکمل تحقیقات کےلئے وزراء پرمشتمل کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نےبراڈشیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات کےلئے وزراء...
شائع 18 جنوری 2021 07:30pm

وفاقی حکومت نےبراڈشیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات کےلئے وزراء پرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سےفائدہ اٹھانےوالوں کو سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔اسد عمر، فواد چوہدری ، شبلی فراز، شہزاد اکبربراڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزراء کمیٹی وزیراعظم کو براڈ شیٹ معاملہ پر تجاویز دے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ براڈ شیٹ سےفائدہ اٹھانےوالوں کو سامنے لائیں گے۔کمیٹی 2002 سے 2018 تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ دے دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ، پی ڈی ایم احتجاج کے معاملے پربھی گفتگوکی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج کے معاملے پر علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا یہ حساس معاملہ ہے اس معاملے پر علما کو اعتماد میں لیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div