Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 523,011 ہوگئی، 11,055افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار برقرار ہیں ، ملک ...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 10:37am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار برقرار ہیں ، ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد523,011ہوگئی جبکہ11,055افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,800 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ23ہزار011ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ36 ہزار 530ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ50ہزار 316افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں63ہزار825،اسلام آباد میں40ہزار177،بلوچستان میں18ہزار622 ،گلگت بلتستان میں4887اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8654کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید58مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11055ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3813افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4460،خیبرپختونخوا میں 1791،اسلام آباد میں457،بلوچستان میں190اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث243 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار485 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,341مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,243افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ76ہزار471مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار513کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1800افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 74لاکھ42ہزار084افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

corona vaccine

coronavirus death

islambad

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div