Aaj.tv Logo

امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس 132 بلین ڈالر پر مشتمل دولت میں ایک ملین ہیکٹرسےزائد اراضی کو شامل کر کے امریکا کے سب سے بڑے لینڈ لارڈ بن گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق گیٹس نے واشنگٹن سے فلوریڈا تک 18 ریاستوں میں ایک ملین ہیکٹر سے زائد زمین خرید لی ہے۔

گیٹس کی زیرِ ملکیت زمین میں 9 لاکھ 79 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی اور ایک لاکھ 9 ہزار ہیکٹر کے لگ بھگ دیگر استعمال کی اراضی شامل ہے۔

یہ بات تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے کہ امریکا کے اس ارب پتی نے اس قدر کثرت سے زمین کیوں خریدی ہے۔

تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سرمایہ کاری کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہو سکتا ہے۔