Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: بلدیاتی انتخابات ستمبر تک کروانے کی تجویز

صوبائی وزیرپنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے پنجاب میں بلدیاتی...
شائع 21 جنوری 2021 11:48pm

صوبائی وزیرپنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبرتک کروانے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن نے خبیرپختونخواہ کے چھ اضلاع میں حلقہ بندیوں میں اگلے ہفتے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی صدارت میں اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن، وزیرقانون پنجاب ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اور خبیر پختونخواہ کے نمائندوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔

جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب نے بتایا ہے کہ مجاز افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن 15 جنوری کو جاری کیا گیا۔ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا شیڈول منظوری کے بعد جاری کرنے کا بتایا گیا۔

وزیر پنجاب راجہ بشارت نے بتایا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر تک کروانے کی تجویز ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مقررہ مدت میں ضروری معلومات فراہم کرنے کا کہا۔

جاری اعلامیے بتایا گیا خبیر پختونخواہ کے 6 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے،، الیکشن کمیشن اگلے ہفتے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرے گا، خیبرپختونخواہ حکومت کو بھی 15 دن کے اندر تمام دستاویزات فراہم کرنے کا کہا ہے، صوبائی حکومت کن تاریخوں میں الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس 15 روزکے بعد طلب کر لیا گیا ۔

Election Commission

Punjab Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div