Aaj TV News

BR100 5,205 Decreased By ▼ -24 (-0.45%)
BR30 26,756 Decreased By ▼ -198 (-0.74%)
KSE100 47,793 Decreased By ▼ -80 (-0.17%)
KSE30 19,161 Decreased By ▼ -32 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,000,034 1,425
DEATHS 22,939 11
Sindh 362,182 Cases
Punjab 351,707 Cases
Balochistan 29,357 Cases
Islamabad 85,230 Cases
KP 141,359 Cases

راولپندی :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے،جسٹس عظمت سعید بہت معتبرجج ہیں لیکن اپوزیشن کوافتخارچوہدری اورملک قیوم جیسے جج چاہیئے، براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیرشامل نہیں ہے ۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں ،جسٹس عظمت سعید بہت معتبر ججز میں سے ایک ہیں، مریم بی بی جلسہ میں مہنگے ترین کپڑے پہنتی ہیں ، کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں تاہم نوازشریف،خواجہ آصف عوام کا پیسہ واپس کریں، پھر دبئی میں رہیں یا جہاں مرضی جائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کرنی پڑی کہ 10ہزارمیگا واٹ جس کی ضرورت نہیں تھی کا معاہدہ نوازشریف نے کیا ،قوم مہنگائی کی وجوہات کو بھی تو دیکھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کا شیڈول الیکشن کمیشن جلد ہی دے دے گا ،اپوزیشن نے اصلاحات کا موقع گنوا دیا ہے۔