Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کسی کو حق نہیں وہ کراچی کی آدھی آبادی کھاجائے'

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کسی ادارے کو...
شائع 22 جنوری 2021 07:11pm

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ کراچی کی آدھی آبادی کھاجائے,اس ظلم کے خلاف ہم نے آواز بلند کی کہ کراچی کی گنتی کو پورا ہونا چاہیے، وزیر اعظم سے کوئی پوچھے کہ دعوے کیا تھے اور کر کیا رہے ہو بجلی کی قیمت ایک روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ بڑھادی ہے، کے الیکٹرک مافیا کے لوگ آپ کی کابینہ کا حصہ ہیں، تفصیلات کاشف فاروقی کی رپورٹ میں

درست مردم شماری، بااختیار شہری حکومت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جاری حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت گلشن میں بعد نماز جمعہ بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ کراچی کی آدھی آبادی کھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی کراچی کی گنتی کو پورا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ہے قیمت بھی ایک روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ بڑھائی ہے، وزیر اعظم سے کوئی پوچھے کہ دعوے کیا تھے اور کر کیا رہے ہیں کے الیکٹرک مافیا کے لوگ آپ کی کابینہ کا حصہ ہیں اسد عمر اور تابش گوہر کی ساز باز ہے۔

انہوں نے کہا ریکوری کے لئے انہوں نے کراچی والوں پر ظلم ڈھائے، 300 ارب روپے کے الیکٹرک خود اداروں کے کھا کر بیٹھی ہے ، عمران خان کے الیکٹرک پر واجب الادا رقم معاف کرانے کے چکر میں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا 2600 ارب روپے سالانہ کراچی والے ٹیکس دیتے ہیں، وزیر اعظم نے گیارہ سو ارب کی خیرات کا اعلان کیا لیکن وہ گیارہ سو ارب روپے کہاں ہیں کوئی ترقیاتی کام ہوا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کرکٹ کی بحالی اچھی بات ہے لیکن کراچی کی عوام کو سڑکوں پر ذلیل و خوار کرانا ظلم ہے ساؤتھ افریقن ٹیم مہمان ہے لیکن کراچی کی عوام بھی سوتیلی نہیں مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا جانا چاہئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div