Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا

مدینہ منورہ :عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مندشہر قراردے...
شائع 24 جنوری 2021 12:06pm

مدینہ منورہ :عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مندشہر قراردے دیا،جس کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنرمدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ۔

الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دینے کا فیصلہ متعدد امور کی وجہ سے کیا گیا ۔

عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کیلئے جتنےعالمی معیار مقرر کئے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلئے ہیں،مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسےعالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

مدینہ نے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کے ذریعے متعدد صحت کے پروگرام بنائے اور کامیابی سے چلائے مکمل طور پر عالمی قوانین کے مطابق تھے۔

مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا۔ اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔

سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا،اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے،یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا- فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماتحت پروگرام کے رابطہ کار احمد حماد نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے اور ہم اسے سعودی وژن 2030 کا بہترین ثمر سمجھتے ہیں، عالمی تنظیم نے سفارش پیش کی ہے کہ مدینہ مقامی اور بین الاقوامی تربیتی مرکز ہوگا۔

WHO

madina munawara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div